ویب ڈیسک:(محمدساجد) پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی اپنے منفرد انداز اور مزاحیہ ویڈیو کلپس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، انہیں سوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا گیا، ان دنوں اداکارہ اپنے بھائی کی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا پراُن کے ڈانس کی ویڈیوز بھی کافی وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ نے جتنے بھی سیریلز کئے دیکھنے والوں نے انہیں خوب سراہا اور حرا کی اداکاری کو پسند کیا۔
اداکارہ ڈراموں سے ہٹ کر سوشل میڈیا پرمتحرک رہتی ہے ، فینز کو اداکارہ اپنی مصروفیات سے بھی باخبر رکھتی نظر آتی ہیں، ان دنوں وہ اپنے بھائی کی شادی میں مصروف ہیں، بھائی کی مہندی کی تقریب میں حرامانی کے ٹھمکوں کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں حرا مانی کو مختلف گانوں پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، دولہا، دلہن نے بھی رقص کیا۔
اداکارہ کے شوہر سلمان ثاقب المعروف مانی نے بھی ڈانس کیا شوبز انڈسٹری کے دیگر ایکٹرز اور ایکٹرس نے بھی تقریب میں ٹھمکے لگا کر اس کو چار چاند لگا دیے۔