(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے ننھے فین کی خواہش پوری کرکے سب کے دل جیت لیے۔
اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی جو اپنے منفرد انداز اور ملنساری کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔وہ نہ صرف اردو زبان میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ پاکستانیوں کے ساتھ کچھ خصوصی محبت بھی رکھتے ہیں۔
سندھ کے ایک بچے خمیسو نے اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے ملنے کی خواہش کا اظہا ر کیا ۔ بخیت عتیق الرومیتی نے ننھے فین کی خواہش پوری کر کے سب کے دل جیت لیئے۔
ننھا فین خمیسو یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا مہمان بنا ، بچہ جب ملنے پہنچا تو انہوں نے خود ننھے فین کا استقبال کیا اور اس بچے کے ساتھ کافی وقت گزارا۔
بچہ بھی بخیت عتیق الرومیتی سے مل کر خوشی سے نہال ہو گیا۔ دونوں نے ایک ساتھ تصاویر بنوائیں۔

اس موقع پر انہوں نے ننھے فین کا سارا خرچ بھی اٹھانے کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اماراتی قونصل جنرل نے سفارک پارک میں ہتھنی مدھوبالا کی منتقلی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے تھے اور ہتھنی کی دیکھ بھال کیلئے ہر طرح کا تعاون کیا تھا۔
بخیت عتیق الرومیتی پاکستانی کلچر کو فروغ دیتے ہیں اور پاکستان کی قومی تقریبات میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ انہیں اردو زبان پر بھی عبور حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستانیوں میں آسانی سے گھل مل جاتے ہیں۔