خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک
کیپشن: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ 

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ خوارج دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ 

Watch Live Public News