بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے حکومت کا بڑا اقدام
کیپشن: بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے پرواز کارڈ پروگرام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت ویزا فیس، میڈیکل ٹیسٹ اور ہوائی ٹکٹ سمیت ابتدائی اخراجات کے لیےبغیر سود مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس اسکیم سےایک لاکھ اہل امیدوار مستفید ہوں گے، جن کے پاس پہلے سے تصدیق شدہ غیر ملکی ملازمت کی پیشکش موجود ہو۔ پروگرام کا مقصد مالی رکاوٹیں ختم کر کے ہنر مند نوجوانوں کو عالمی روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اسکیم کے لیے درخواست گزار کی عمر کم از کم 18 سال، مستقل رہائش پنجاب میں ہونا اور کسی مجاز غیر ملکی آجر کی جانب سے جاری کردہ درست جاب آفر ہونا لازمی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ درخواستوں کا عمل شفاف اور منظم ہو گا، جبکہ پروگرام کی باضابطہ درخواست سے متعلق تفصیلات جلد پنجاب حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔

پرواز کارڈ پروگرام کو نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے اورترسیلاتِ زر میں اضافے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News