ویب ڈیسک: وزارتِ خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے پیشِ نظر حالات معمول پر آنے تک اسلامی جمہوریہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے اور ہر وقت چوکس رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری غیر ضروری نقل و حرکت محدود رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
وزارتِ خارجہ نے صورتحال پر گہری نظر رکھنے اور پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔