ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہوگئے۔
عالم دن کو کم سن بچی سمیت نشانہ بنانے والے خارجی دہشت گردوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ خارجی دہشت گردوں نے مولانا حافظ سلطان محمد اور ان کی بیٹی کو وانا میں نشانہ بنایا۔
دوسری جانب، خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ خوارج دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔