مظفر آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ویکسینیشن والے لوگوں کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے،پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے،عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر کمپین پر جاﺅں گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ ایک دفعہ نہیں بلاول تین دفعہ جائے عمران خان 5 سال پورے کرے گا،افغانستان میں ہم امن کے خوائش مند ہیں،جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا،اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لائی منصوبہ 3 سال میں مکمل ہو رہا ہے,غریب لوگوں کی تقدیر بدلی جارہی ہے،ہندوستان سے اس وقت کوئی بات نہیں ہوگی جب تک 5اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہے،کشمیر کا کیس عمران خان نےاقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں اٹھایا ہے۔