کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ، سندھ میں نئی پابندیاں

کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ، سندھ میں نئی پابندیاں
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں کورونا ایس او پیز پر نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ نیا حکم نامہ ریسٹورانٹ، ہوٹل، سینما ہالز اور شادی ہالز کے لئے جاری کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے خدشے کے پیش نظر نئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ہوٹل، ریسٹورنٹ، شادی اور سینما ہالز میں داخلہ کووڈ ویکسیشن سے مشروط قرار دیدی گئی ہوٹل، ریسٹورنٹ، شادی ہالز اور سینما ہالز انتظامیہ کو کووڈ ویکسیشن سے متعلق بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ویکسیشن نہ کروانے والوں کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام اسٹاف کی ویکسیشن کو یقینی بنایا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔