گرین پاکستان انیشی ایٹیو پاکستان کیلئے دوسری بڑی گرین ریولوشن ثابت ہوگا، وزیر اعظم

گرین پاکستان انیشی ایٹیو پاکستان کیلئے دوسری بڑی گرین ریولوشن ثابت ہوگا، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گرین پاکستان انیشی ایٹیو پاکستان کیلئے دوسری بڑی گرین ریولوشن ثابت ہوگا، یہ دوسری گرین ریولوشن انشاء اللہ پاکستان کیلئے ترقی کی راہیں کھولے گی۔ زراعت و غذائی تحفظ پر قومی سیمینار میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کیلئے زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت ملک میں زراعت کی ترقی اور کسانون کی خوشحالی کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت حال ہی میں قائم اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) سے زراعت کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں کی مکمل استعداد سے فائدہ اٹھائے گی، گرین پاکستان انیشی ایٹیو پاکستان کیلئے دوسری بڑی گرین ریولوشن ثابت ہوگا، یہ دوسری گرین ریولوشن انشاء اللہ پاکستان کیلئے ترقی کی راہیں کھولے گی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس سیمینار میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ آرمی چیف نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور شرکاء کو یقین دلایا کہ پاک فوج SIFC کے تحت تمام حکومتی اقدامات جیسے کہ گرین پاکستان انیشی ایٹیو میں پاکستانی قوم کی امنگوں پر پوری اترے گی۔ سیمینار میں وفاقی وزراء، سندھ اور پنجاب کے وزراء اعلی، چاروں صوبوں کے چیف سیکٹریز، زرعی ماہرین، اعلی عسکری افسران اور ملک بھر سے کسانوں نے بڑی تعداد کی شرکت کی۔بین الاقوامی مہمان، برطانیہ، اٹلی اسپین، چین، بحرین، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سفارتکار اور سرمایہ کاروں نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔ لینڈ مینجمنٹ سسٹم کے بعد گرین پاکستان انیشی ایٹیو پاکستان کی غذائی سلامتی، زرعی مصنوعات کی برآمد اور درآمدات میں کمی سے ملکی معیشت کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ زرعی، ٹیکسٹائل، چمڑے اور لائیوو اسٹاک کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے حکومت اور پاک فوج کے زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ کی تعریف کی۔ ماہرین نے اس حوالے سے جدت، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ اور چھوٹے کسان تک معاشی فوائد پہنچانے کے اقدام کو بھی سراہا۔شرکاء نے اس موضوع پر سیمینار کے انعقاد کو سراہا۔ شرکاء نے کہا کہ یہ سیمینار ملک میں زراعت اور لائیوو اسٹاک کے شعبے کی ترقی کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔ شرکاء نے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے پاک فوج کی اس خصوصی شعبے پر توجہ پر تعریف کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے زراعت اور لائیوواسٹاک کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔