امریکی شہری کا کارنامہ، 180 واں گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

امریکی شہری کا کارنامہ، 180 واں گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
کیپشن: The feat of the American citizen, set the 180th Guinness Book of World Records

ویب ڈیسک: امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے ایک منٹ میں لکڑی کے چاپ اسٹکس کی مدد سے 55 غبارے پھوڑنے پر اپنا 180 واں ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سلسلہ وار ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے اس سے قبل ایک منٹ میں چاپ اسٹکس سے 24 غبارے پھاڑنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کا اعزاز اپنے نام کیا تھا لیکن بعد میں ایک دوسرے شخص نے 28 غبارے پھاڑ کر اس ریکارڈ کو توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ڈیوڈ رش نے 41 غبارے پھاڑ کر اپنا کھویا ہوا اعزاز دوبارہ حاصل کیا تھا۔

ڈیوڈ رش نے بتایا کہ اس نے اپنی تازہ ترین کوشش کی تیاری میں دو مہینے گزارے، اپنی رفتار اور نشانے بازی کو ٹھیک کرنے کے لیے اس نے کُل 10,000 چاپ اسٹکس پر پریکٹس کی۔

انتھک محنت آخرکار رنگ لائی اور ڈیوڈ رش نے 60 سیکنڈ کی مدت میں 55 غبارے پھاڑ کر ایک بار پھر اپنے ٹائٹل کو کامیابی سے حاصل کرلیا۔

Watch Live Public News