ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں 3 فوجی جوانوں کی شہادت پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے افسوس کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 3 بہادر فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔
جس پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
اس موقع پر سردار علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی ایک طویل فہرست ہے، قوم سکیورٹی فورسز کی ان لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور افسراں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کا ہر فرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔