آئی سی سی نے ٹی ٹوئینٹی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کا نمبر کونسا؟

  آئی سی سی نے ٹی ٹوئینٹی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کا نمبر کونسا؟

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ، بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے فل سالٹ کی تیسری پوزیشن پر جبکہ بابر اعظم چوتھے اور محمد رضوان کی پانچویں اور جوز بٹلر کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ 

بھارت کے رتوراج گائیکواڈ کی 13 درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ 

ٹی ٹوئینٹی باؤلنگ رینکنگ

ٹی ٹوئینٹی باؤلنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ اینرخ نورکیا کی دوسری،وانندو ہسارانگا کی تیسری اور راشد خان کی چوتھی پوزیشن ہے۔ 

البتہ ٹی ٹوئینٹی کے ٹاپ ٹین باؤلرز میں پاکستان کا کوئی باؤلر شامل نہیں ہے۔

ٹی ٹوئینٹی آل راونڈرز رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارانگا نے ہردک پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ جبکہ بھارت کے ہردک پانڈیا کی دوسری اور مارکس اسٹوئنس کی تیسری پوزیشن ہے۔ 

اس کے علاوہ سکندر رضا چوتھے اور شکیب الحسن کی پانچویں پوزیشن ہے۔

Watch Live Public News