اسلام آباد؛سستے بازار میں خوفناک آتشزدگی، 500 سے زائد دکانیں جل گئیں

اسلام آباد؛سستے بازار میں خوفناک آتشزدگی، 500 سے زائد دکانیں جل گئیں
کیپشن: Islamabad:massive fire
سورس: Facebook

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت کے H9 کے سستے بازار میں خوفناک آگ لگ گئی، آگ کے شعلوں نے متعدد سٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اسلام آباد کے ایچ نائن میں بچت بازار میں لگی آگ کوبجھانے کے لئے ریسکیو 1122 کے اہلکار، فائربریگیڈ کی 5گاڑیاں اور سی ڈی اے کا عملہ مصروف ہیں، اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن موقع پر پہنچ گئیں جبکہ سامان کو آگ سے بچانے کے لئے متعدد سٹالز خالی بھی کر دیئے گئے، آگ لگنے 500 سے زائد دکانیں سٹالز جل کر خاکستر ہو گئے۔


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے اتوار بازار میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا ، وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرچئیرمین سی ڈی اے موقع پر پہنچ گئے۔
وزیرداخلہ نے آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے اور اضافی وسائل لگا کر آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

Watch Live Public News