امریکا نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی

امریکا نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی
کیپشن: امریکا نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی

ویب ڈیسک: امریکا نے یوکرین کو توپوں کے گولے اور موبائل میزائل لانچرز کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی ہے، تاکہ وہ روسی افواج کے خلاف دفاعی صلاحیت برقرار رکھ سکے۔

امریکی میڈیا کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں یوکرین کو اینٹی ایئرکرافٹ میزائلز اور دیگر ہتھیاروں کی ترسیل عارضی طور پر روک دی گئی تھی، تاہم اب اسلحے کی فراہمی کا عمل بحال ہو چکا ہے۔

اس پیشرفت پر ردعمل دیتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ یوکرین کو فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کس نے اور کیوں کیا تھا۔

علاوہ ازیں، صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی اب بہت قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں یا آئندہ ہفتے کے دوران جنگ بندی کا امکان موجود ہے۔

Watch Live Public News