کینیڈا میں کھولے گئے کپل شرما کے کیفے پر حملہ ہوگیا

 کینیڈا میں کھولے گئے کپل شرما کے کیفے پر حملہ ہوگیا

ویب ڈیسک: معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے حال ہی میں کینیڈا میں کھلنے والے کیفے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے کیفے پر متعدد گولیاں چلائیں، جس سے املاک کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کیفے کے افتتاح کے چند ہی دن بعد پیش آیا، جس نے نہ صرف کینیڈا میں موجود بھارتی کمیونٹی بلکہ شوبز حلقوں کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ایک خالصتانی گروہ ملوث ہو سکتا ہے،بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں مبینہ طور پر لدّی گینگ ملوث ہے، جس کا تعلق کالعدم تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل (BKI) سے بتایا جاتا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے بتایا کہ کم از کم نو گولیاں چلائی گئیں،سکیورٹی ادارے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی،تحقیقات جاری ہیں اور قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس واقعہ پر  کپل شرما کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News