ویب ڈیسک: پاکستانی ڈیجیٹل انفلوئنسر اور کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی، خصوصاً طلاق کے بعد کے تجربات، سے متعلق سوشل میڈیا پر متحرک رہی ہیں۔ وہ مختلف پوسٹس اور ویڈیوز کے ذریعے اپنی زندگی کے مختلف پہلو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ سرخ عروسی لباس اور روایتی کندن زیورات میں ملبوس دلہن کے روپ میں نظر آئیں۔
ویڈیو میں ثانیہ ایک شخص سے پوچھتی ہیں، "میں کیسی لگ رہی ہوں؟" جس پر جواب ملتا ہے، "تم میری دلہن لگ رہی ہو۔"
ویڈیو کے کیپشن میں ثانیہ نے لکھا، " الحمدللہ، زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا ہے۔"
اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، "مجھے خواتین کو بریک اپ کے بعد خود کو سنبھالتے اور پہلے سے زیادہ پراعتماد دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔"
تاہم، کئی صارفین نے یہ رائے بھی دی کہ ثانیہ کا دلہن کے روپ میں نظر آنا ضروری نہیں کہ نئی شادی کا اعلان ہو، بلکہ ممکن ہے یہ کسی فوٹو شوٹ، برانڈ مہم یا نئے پروجیکٹ کا حصہ ہو۔