پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ  مکمل 

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ  مکمل 

(ویب ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ  مکمل ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج اپر ایشن آج مکمل ہو گیا ۔ پی آئی اے کی آخری بعد از حج پرواز آج جمعرات کی رات آٹھ بجکر 30 منٹ پر  مدینہ سے اسلام آباد پہنچی ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق   پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41،500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے، پی آئی اے کی حج پروازوں کی شیڈول پر روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا ۔

ترجمان نے بتایا کہ   پی آئی اے کاحج آپریشن کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ ہوا، حج آپریشن کے لئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کئے گئے۔

خیال رہے کہ   پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا۔حجاج نے پی آئی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات کی جانب سے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کو کامیاب حج آپریشن پر مبارکباد دی گئی ہے۔

Watch Live Public News