ویب ڈیسک: لاہور شہر میں ہونے والی 8 گھنٹے کی بارش نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا، نشیبی علاقے زیرآب آگئے، بارش کے باعث جانی و مالی نقصان بھی ہوا، ظفر علی روڈ کے قریب درخت گرنے سے راہگیرزدمیں آکرجاں بحق ہوگیا، لاش میوہسپتال منتقل کردی گئی ،شناخت حارث کےنام سےہوئی۔
فیصل ٹاؤن میں بھی درخت گاڑی پر آگر جس کے باعث گاڑی کو نقصان پہنچا،درخت گرنے کے باعث بجلی کی مین تار بھی ٹوٹ گئی، بازاروں میں کھڑا بارش کا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا, بجلی کا ٹرانسفارمر بھی دھواں چھوڑنے لگ گیا، اہل علاقہ نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ آئندہ ہونے والی بارشوں سے محفوظ رہنے کے لئے شہریوں کے مسائل کو موثر اقدامات کرتے ہوئے حل کیا جائے تاکہ ہونے والی بارشوں میں درختوں کے گرنے اور بجلی کی تاروں کے ٹوٹنےکےحادثات سے بچا جاسکے۔
دوسری جانب کوٹ لکھپت کے علاقہ میں مکین بھی پریشان ہیں، بازاروں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، بارش کے بعد پانی جمع ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ راہگیروں کا گزرنا بھی محال ہوچکا ہے، مکینوں کا کہنا تھا کہ متعدد بار اپنے مسائل سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا مگر کسی نے توجہ نہیں دی۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے درخواست کی ہے کہ اُن کے مسائل کے حل کے لئے فوری مناسب اقدامات کئے جائیں۔
اس کے علاوہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں ،واسا ،ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔