اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے

اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے
کیپشن: اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے۔ اداکار نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی۔

احسن خان نےانسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ چند یادگار تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام بھی تحریر کیا، جس میں انہوں نے اپنے والد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اداکار نے لکھا کہ بعض جدائیاں انسان کو زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یاد دلاتی ہیں کہ دنیا میں کوئی بھی چیز ہمیشہ رہنے والی نہیں اور ہر امانت ایک دن اپنے اصل مالک، اللہ تعالیٰ، کی طرف لوٹ جاتی ہے۔

انہوں نے اپنے والد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نہایت باوقار اور عظیم انسان تھے اور آج وہ زندگی میں جس مقام پر ہیں، اس میں ان کے والد کی تربیت، رہنمائی اور دعاؤں کا بنیادی کردار ہے۔

احسن خان نے اس مشکل گھڑی میں اظہارِ ہمدردی کرنے والے تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن دوستوں، ساتھیوں، مداحوں اور خیرخواہوں نے رابطہ کرکے تعزیت کی اور حوصلہ بڑھایا، وہ ان سب کے بے حد شکر گزار ہیں۔ ان کے مطابق لوگوں کی محبت، دعاؤں اور شفقت نے انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ اس آزمائش میں تنہا نہیں ہیں۔

اداکار کے والد کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے احسن خان اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News