پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 10 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 10 جون 2021
پاکستان میں کورونا کا زورکم ہونے لگا ، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 303 نئے کیس رپورٹ، مزید 76 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار 529 ہو گئی، فعال کیسز 44 ہزار 236 ریکارڈ، 8 لاکھ 71 ہزار 668 مریض صحت یاب بھی ہو چکےکوروناپابندیوں میں نرمی،حکومت نے کاروبارہفتےمیں دودن کی بجائے ایک دن بند رکھنےکااعلان کردیا ،اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعطیل کا فیصلہ صوبےخودکریں گے، دفاترمیں سوفیصدحاضری یقینی بنانےکی ہدایت،18سال سےزائد عمرکےافرادکل سےواک ان ویکسی نیشن کراسکیں گےقومی اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری کی جائے گی،ذرائع کے مطابق حکومت زراعت ،صنعت اور خدمات کے شعبوں میں معاشی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہی، مہنگائی میں کمی کا ہدف پورا نہ کیا جا سکا ،تجارتی اور بجٹ خسارہ بھی بے قابو رہا،11 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 91 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 23 ارب 29 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے وزیراعظم عمران خان نے کل تحریک انصاف اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، بجٹ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی، وفاقی حکومتی کی معاشی ٹیم ارکان قومی اسمبلی کو بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے گیڈہرکی ٹرین حادثے میں غفلت اورنااہلی کے مرتکب حکام کے خلاف ایکشن، سکھر،کراچی اور لاہور ڈویژن کے 9 افسروں کو معطل کردیا گیا، وزیر ریلوے کی ہدایت پرمحکمانہ کارروائی کا آغاز

Watch Live Public News