زیتون سٹی سے پہلی بار پلاٹ خریدنے پر 50فیصد تک بلاسود قرضے پائیں

زیتون سٹی سے پہلی بار پلاٹ خریدنے پر 50فیصد تک بلاسود قرضے پائیں

پاکستان ( پبلک نیوز) وزیراعظم اور ان کی ٹیم بالخصوص نیا پاکستان ہاوسنگ اٹھارٹی کی شب و روز کی محنت سے اب ہر شہری کے اپنے گھر کا خواب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اب نجی شعبہ بھی متحرک ہو گیا۔ زیتون سٹی نے پاکستان میں پہلی بار پلاٹ کی خریداری پر پچاس فیصد تک بلاسود قرضے کی سہولت کا اجراء کر دیا۔ ڈائریکٹر ملٹی پلائر گروپ خواجہ فاروق نے بتایا کہ زیتوں سٹی میں رہائشی پلاٹ کا قبضہ صرف 6 ماہ میں ملے گا۔

ڈائریکٹر سیلز پریمیئم گروپ عمالیہ سلطان نے بتایا کہ اگر لون اپروو نہ ہوا تو بھی کلائنٹ کے پیسے ضائع نہیں جائیں، رقم پلاٹ کی قیمت میں ہی ایڈجسٹ ہوگی۔ گزشتہ 25 سال سے رئیل اسٹیٹ سے کاروبار سے منسلک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ محمد امجد کا کہنا تھا کہ زیتون سٹی اوورسیز کا پاکستان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ رہائش کا خواب پورا کر سکتی ہے، یہاں قیمتیں بھی باقی مارکیٹ کی نسبت کم ہیں۔

سی ای او ارحم علی ایسوسی ایٹ محمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ وہ طبقہ جو ساری زندگی گھر نہیں بنا سکتا تھا، اب ایک لاکھ 25 ہزار میں ان پلاٹ بک ہو جائے گا، سی ای او ٹرسٹ پراپرٹیز میاں فاروق نے کہا زیتوں نے اس طبقے کا سوچا جن کے لیے اپنا گھر بنانا مشکل تھا۔

پبلک نیوز اور اے پلس زیتون گروپ کے اشتراک سے پیش کررہے ہیں خصوصی ٹرانسمیشن جو اتوار رات سات سے نو بجے نشر کی جائے گی۔ اس ٹرانسمیشن میں شرکت کرنے والا ہر فرد نہ صرف اس پیشکش سے مستفید ہو گا بلکہ کروڑوں کے انعامات بھی دیئے جائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔