چیمپئنز ٹرافی کے میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟پاکستان نےآئی سی سی کو شیڈول بھیج دیا

چیمپئنز ٹرافی کے میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟پاکستان نےآئی سی سی کو شیڈول بھیج دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی  سی بی )  نے اگلے سال پاکستان میں ہونے والی  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول حتمی منظوری کیلئے آئی سی سی کو  بھیج دیا ہے۔

شیڈول  کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ  تک راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہو گی، بھارتی ٹیم اپنے تمام میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلے گی، ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 7 میچ لاہور میں ہوں گے۔

پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا، کراچی میں مجموعی طور  پر تین میچز ہوں گے، راولپنڈی  ایک سیمی فائنل سمیت  5 میچوں کی میزبانی کرے گا جب کہ مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 15میچز ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر کی جگہ جدید کارپوریٹ باکسسز بنائے جائیں گے، پوری بلڈنگ کو نہیں گرایا جائے گا کیونکہ ڈریسنگ روم حال ہی میں بنے ہیں اس لیے وہ اپنی جگہ موجود ہوں گے، فضل محمود اور عمران خان انکلوژر میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی اور موجودہ انکلوژر کے پیچھے سے انکلوژر کو مزید اونچا کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ لاہور، کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم میں نئی ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی جائیں گی، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا اور اسکور بورڈ کے ساتھ یونیورسٹی اینڈ پر نیا میڈیا سینٹر تعمیر کیا جائے گا۔

Watch Live Public News