معروف پاکستانی اداکارہ خوشبو قتل

معروف پاکستانی اداکارہ خوشبو قتل

(ویب ڈیسک )  خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا۔

اس حوالے سے ضلعی پولیس آفیسر اظہر خان کا کہنا ہے کہ  پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ خوش مقام میں کھیتوں سے لاش ملی ہے جس کی شناخت خوشبو کے نام سےہوئی۔مقتولہ پشتو ڈراموں کی اداکارہ ہیں۔

مقتولہ کے بھائی شہریار نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ کو ملزمان محفل موسیقی میں ناچ گانے سے منع کرتے تھے، انکار پر مبینہ طور پرفائرنگ کرکےقتل کردیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں دو افرادکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور نامزد افراد کی گرفتاری کے لئے  چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Watch Live Public News