بھائی اغوا ہوگا مجھے پتہ تھا؛ شہباز گل نے اہم انکشاف کردیا

بھائی اغوا ہوگا مجھے پتہ تھا؛ شہباز گل نے اہم انکشاف کردیا
کیپشن: shahbaz gill's brother kidnap
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹر شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کی بازیابی کے لئے درخواست دائر،درخواست شہباز گل کے بھائی محمد یاسین کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں آئی جی پنجاب، سی ٹی ڈی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ غلام شبیر ڈاکٹر شہباز گل کے بھائی ہے، شہباز گل تحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی و صوبائی حکومت میں کابینہ کا حصہ رہے۔

غلام شبیر کو گزشتہ روز انکی رہائش گاہ خیابان امین سے اغوا کیا گیا، پولیس ینفارم سمیت سادہ کپڑوں میں افراد نے رات گھر سے اغواء کیا،لاہور کی رہائش گاہ پر چھاپے سے قبل پولیس سمیت نامعلوم افراد نے فیصل آباد بھی چھاپہ مارا۔

درخواست گزار، کے بھائی کا کوئی کرمینل ریکارڈ نہیں ہے ناں کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے، غلام شبیر کا گناہ صرف شہباز گل کا بھائی ہونا ہے، عدالت غلام شبیر کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔

شہباز گل نے ایکس پر ٹویٹ کرتے لکھا کہ ’ میرے ناکردہ جرائم کے بدلے میرے بڑے بھائی غلام شبیر صاحب کو کل لاہور سے اغوا کر لیا گیا ہے، ویسے سیاست کوئی جرم نہیں لیکن آج کل کیونکہ بنا دیا گیا ہے تو بتاتا چلوں کے میرے بھائی کا  سیاست سے کوئی دور دور تک کا لینا دینا نہیں۔  

چند دن پہلے ایک بہت طاقتور شخصیت نے مجھے فون پر دھمکیاں دیں اور اس کے بعد میرے بھائی کو اغوا کیا گیا،مجھے پتہ تھا کہ سچ بولنے کے  نتائج بھگتنا پڑیں گے۔  لیکن میرا اللہ پر ایمان ہے کہ اللہ جو کرے گا بہتر کرے گا۔

حسبنا اللہ و نعم الوکیل و نعم

Watch Live Public News