مودی کا ترقی کا بیانیہ بے نقاب 

مودی کا ترقی کا بیانیہ بے نقاب 
کیپشن: مودی کا ترقی کا بیانیہ بے نقاب 

ویب ڈیسک: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر M.V. راجیو گوڑا نے مودی کے بیانیے کی دھجیاں اڑا دیں۔

تفصیلات کے مطابق راجیو گوڑا نےبی جے پی کے 2024 کے منشور میں کیے گئے وعدوں کے ساتھ ساتھ پہلے کے وعدوں اور بیانات کو بھی زمین بوس کر دیا،راجیو گوڈا نے بی جے پی کے منشور پر مبنی دستاویز "ایک اور بار جملہ سرکار" پر تنقیدی جائزہ پیش کر دیا۔

راجیو گوڈا نے کہا کہ "11 سال جھوٹے وکاس کے وعدے" مودی کے جھوٹوں کا پردہ چاک کرتا ہے، مودی حکومت کا مقامی دفاعی پیداوار  کا دعویٰ مکمل ناکام،   بھارت کا اب بھی 40 فیصد دفاعی آلات کی درآمد پر انحصار ہے، مودی حکومت کے "مشن موڈ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلوپمنٹ آرگنائزیشن پروجیکٹ" کے تحت 55 میں سے 23 منصوبےتاخیر کا شکار ہیں، مودی حکومت معاشی طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

راجیو گوڈا نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بھارت کی ترقی 6.5 فیصد ہے، جو کہ کووڈ کے بعد کم ترین سطح پر ہے، مودی حکومت کی عدم مساوات میں 1 فیصد اشرافیہ کے پاس 40 فیصد دولت، جبکہ 50 فیصد غریب طبقےکے پاس صرف 3 فیصد ہے، مودی سرکار کی اشرافیہ دوست پالیسیوں نے غریب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

راجیو گوڈا کے مطابق بھارت کا بھوک انڈیکس میں 105واں نمبر ہے،مفت گندم کے باوجود بھارت میں بھوک کا طوفان، کھانے کو اناج نہیں،غذائی کمی بھارتی بچوں کو خوفناک طریقے سے متاثر کر رہی ہے،ہر تیسرا بھارتی بچہ غذائی قلت کا شکار ہے،32 فیصد سے زائد بھارتی بچے کم وزن کا شکارہیں،بی جے پی نے بھارت میں 700 قبائلی اسکولوں کا اعلان کیا مگر 300 سکولز غیر فعال ہیں،کیا اسکولز قائم کرنا اور چلانا راکٹ سائنس ہے۔

راجیو گوڈا نے کہا کہ بھارت میں بے روزگاری 15 فیصد سے تجاوز کر گئی، مودی کی جانب سے 2 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا مگرحقیقت میں ہاتھ خالی ہیں،وکست بھارت" کا خواب حقیقت میں وعدوں کا قبرستان ثابت ہوا ہے، بھارت کا ترقیاتی ماڈل اشتہار زیادہ، کام کم پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News