ویب ڈیسک: فیڈرل پراسیکیوٹر کی جانب سے ثناء یوسف قتل کیس میں پیش رفت کے لیے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل پراسیکیوٹر کی جانب سے ثناء یوسف قتل کیس میں 2رکنی پراسیکیوٹر ٹیم مقرر کردی گئی،2رکنی ٹیم میں ڈپٹی پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں۔
2رکنی پراسیکیوٹر ٹیم ثنا ءیوسف قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی،پراسیکیوٹر کی ٹیم چالان کی تیاری کی بھی سکروٹنی کرےگی۔
پراسیکیوٹرز کی ٹیم کی تعیناتی کا مقصد ثناء یوسف قتل کیس کا چالان مضبوط بنانا ہے۔