(ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔فارما،سیمنٹ،ریفائنری،اسٹیل اور فرٹیلائزرز کمپنیز کے شیئرز کی خریداری۔
دوران ٹریڈنگ مارکیٹ نے 970 پوائنٹس بڑھ کر 122611 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو بھی چھوا۔100 انڈیکس 383 پوائنٹس کے اضافے سے 122024 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 641 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔