گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر بچے کے خوابوں سے حقیقت تک کا سفر

کیپشن: گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر بچے کے خوابوں سے حقیقت تک کا سفر

پبلک نیوز: گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر یوٹیوبر محمد شیراز کا خواب حقیقت میں بدل گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے کم عمر وی لاگر محمد شیراز کو آج کل سوشل میڈیا پر سیاچن کے دامنِ سے بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔ محمد شیراز کا تعلق سیاچن کے نواحی گاؤں غورسے سے ہے۔

سوشل میڈیا پر محمد شیراز نامی کم عمر بچے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاک فوج کی جانب سے اہم قدم اٹھا لیا گیا۔

محمد شیراز کی انٹرنیٹ کے خراب ہونے اور دیگر مسائل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا پاک فوج نے فوراً نوٹس لیا اور اسکے آبائی گھر پہنچ گئی۔

پاک فوج نے بچے کے گھر پہنچ کر اسکی حوصلہ افزائی کی اور ویلاگنگ سے متعلق جدید آلات مہیا کیے، بچے کے والدین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا۔