اداکار نعمان اعجاز اور انکی فیملی کے ڈانس کی ویڈیو

اداکار نعمان اعجاز اور انکی فیملی کے ڈانس کی ویڈیو
کیپشن: numan ijaz's family dance
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کےسینیئر اداکار نعمان اعجاز نے جو ڈرامہ کیا اس کو آڈینس نے خوب انجوائے کیا، یہی ہی نہیں شوبز کے میدان میں ان کے بیٹے زاویار نعمان بھی متعدد سپرہٹ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز اور انکی فیملی ے ڈانس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نعمان اعجاز ایک ذہین اورفیمس پاکستانی ایکٹر ہیں، وہ بہت سے مشہور ڈراموں میں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرچکے ہیں، مداح بھی ان کی شاندار ایکٹنگ سے خوب محظوظ ہوتے دکھائی دیتے ہیں، نعمان اعجاز کے مشہور ڈراموں میں ’ نجات ‘ ’ دشت ‘ سنگ ماہ،  سنگ مرمر، کیسی خود غرضی جیسے سپرہٹ سیریل شامل ہیں۔

سینیئر اداکار کے بیٹےہیں ان کا بڑا بیٹا زاویار نعمان بھی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں متعدد شاندار ڈرامے کرچکا ہے، اداکار نعمان اعجاز اور انکی فیملی کینڈا میں مقیم ہیں مگر وہ کام کے سلسلے میں پاکستان آتے رہتے ہیں،وہ کینیڈا میں ایک خوبصورت ریسٹورنٹ لاراچی کے مالک بھی ہیں۔

حال ہی میں اداکار کو انکی فیملی کے ساتھ ایک خاندان کےکسی فرد کی شادی میں دیکھا گیا، اس شادی میں نعمان اعجاز، رابعہ نعمان اور زاویار نعمان اور فیملی کے دیگر لوگوں نے ڈانس بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر انکے ڈانس کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے جبکہ شادی  میں شریک مہمانوں نےاداکار نعمان اعجاز اور انکی فیملی کے ڈانس کی ویڈیو کو اپنے اپنے موبائل فون میں سیو بھی کیا۔ سوشل میڈیا صارفین بھی انٹرسٹنگ کمنٹس کررہے ہیں۔

Watch Live Public News