حکومت بے بسی کا شکار،رمضان المبارک میں  چینی کی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا

حکومت بے بسی کا شکار،رمضان المبارک میں  چینی کی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا
کیپشن: حکومت بے بسی کا شکار،رمضان المبارک میں  چینی کی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک: حکومت بے بسی کا شکار ۔۔رمضان المبارک میں  چینی کی بڑھتی ہوئی قمیتوں کا سلسلہ تھم نا سکا،چینی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ چینی کی ایکس مل قیمت میں مزید تین روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے،چینی کی ایکس مل قیمت 163 روپے  ٹریڈ کر رہی ہے،تین  روز قبل چینی کی ایکس مل میں 10روپے کا اضافہ ہوا تھا قیمت 150 سے 160 تک پہنچی تھی۔

ذرائع کاکہناہے کہ مارکیٹ میں چینی کی ہول سیل قیمت 167 روپے تک پہنچ گئی،چھوٹی دکانوں میں چینی کی قیمت 175 سے 180  روپے ہو گئی ہے،چینی کی قیمتیں رمضان کے پہلے عشرے میں تین بار بڑھ چکی ہے،چینی ایکسپورٹ میں ملز مالکان کو چینی کی قیمت 140 روپے کلو سے زائد نا ہونے کا تنیبیہ کیا گیا تھا۔چینی کا کوٹہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی چینی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے کو آیا۔

Watch Live Public News