ویب ڈیسک: برطانوی بلے باز ہیری بروک نے لگاتار دوسرے سال انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ان پر آئی پی ایل کھیلنےکی 2 سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق دستبرداری کے اعلان کےبعد ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔ ہیری بروک پر آئی پی ایل مینجمنٹ دو سال تک پابندی لگا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ ہیری بروک نے مسلسل دوسرے سال آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ سال دادی کی وفات کے باعث ہیری بروک نے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر کی وائٹ بال کی کپتانی چھوڑنے کے بعد انگلینڈ ٹیم کی کپتانی کے لیے ہیری بروک کا نام زیر غور ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری بروک نے آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ ہیری بروک نے سوشل میڈیا پر آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ہیری بروک نے کہا کہ میں نے آئی پی ایل چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ میں دلی کیپیٹلز اور ان کے سپورٹرز سے معافی مانگتا ہوں۔ اعتماد کرنے والے لوگوں کی رہنمائی کے بعد اس فیصلے پر سوچا۔ یہ انگلینڈ کرکٹ کے لیے اہم وقت ہے۔میں آنے والی سیریز کے لیے پوری طرح سے تیار ہونا چاہتا ہوں ۔
ہیری بروک نے مزید کہا کہ سیریز کی تیاری اور مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے مجھے بحال ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔مجھے اندازہ ہے کہ ہر کوئی میرے اس فیصلے کو نہیں سمجھے گا اور نہ مجھے اس چیز کی امیدہے۔ مجھے وہی کرنا ہے جو میں سمجھتا ہوں کہ صحیح ہے۔اپنے ملک کے لیے کھیلنا میری ترجیح اور فوکس ہے۔