ویب ڈیسک: امریکی ریاست پنسلوانیا کی لنکاسٹر کاؤنٹی میں چھوٹا طیارہ پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
امریکی نیوز آؤٹ لیٹ سی این این کے مطابق مینہیم ٹاؤن شپ فائر کے سربراہ اسکاٹ لٹل نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سنگل انجن والا بیچ کرافٹ بونینزا طیارہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی سہ پہر 3 بجکر 18 منٹ پر مینہیم ٹاؤن شپ میں برادران ولیج ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی جائیداد پر گر کر تباہ ہوا، اسکاٹ لٹل کے مطابق جہاز میں 5 افراد سوار تھے، جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
فلائٹ اویر کے مطابق طیارہ کو لینکسٹر ایئرپورٹ سے پرواز کرنی تھی اور اسپرنگ فیلڈ، اوہیو کے لیے روانہ ہونا تھا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے کہا ہے کہ وہ حادثہ کی جانچ کرے گا۔ واضح رہے کہ جنوری کے بعد سے ہی امریکا میں طیارہ حادثات کا مسلسل سلسلہ شروع ہے۔