ویب ڈیسک: نئی متوقع امریکی سفری پابندیوں کی فہرست میں پاکستان کے شامل نہ ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں حتمی اعلان 13مارچ کو متوقع ہے جس میں12ممالک ممکنہ طور پر سفری پابندی کی زد میں رہیں گے جبکہ اس سلسلے میں امریکا میں پاکستانی سفارتی عملہ اور سرکردہ شخصیات پرامید ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق آئندہ پاکستان سے زچگی کے لیے امریکا جانے والی پاکستانی خواتین کی امریکی ائیرپورٹس پر سخت چیکنگ ہوگی،ورک اور سٹوڈنٹ ویزوں والے پاکستانیوں کی بھی امریکا میں سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے جن کے شہریوں کو امریکا میں داخلے سے روکا جائے گا۔
اس کے بعد ’نیویارک ٹائمز‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانیوں کو سفر پر مکمل پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، لیکن ویزوں کے لیے درخواست دیتے وقت انہیں ’مزید جانچ پڑتال‘ سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔
نیویارک ٹائمز‘ نے خبر دی تھی کہ پاکستان کو ’اورنج‘ کیٹیگری میں رکھا جا سکتا ہے جس کے تحت مخصوص قسم کے ویزوں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
اس زمرے میں شامل ممالک صرف خوشحال افراد کے لیے کاروباری سفر جیسے ویزے کے اہل ہوں گے، لیکن تارکین وطن یا سیاحوں کے لیے نہیں۔ ان ویزوں کی مدت کو بھی کم کیا جاسکتا ہے اور درخواست دہندگان کو ذاتی انٹرویو میں شرکت کی ضرورت ہوگی۔