ویب ڈیسک: چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کو خطے کے گیم چینجر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چین اور پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ منصوبے کے بعد سے ہی پاکستان دشمن عناصر اس عظیم الشان منصوبے کیخلاف پروپیگنڈے میں مصروف عمل ہیں۔
اس مذموم پروپیگنڈے میں غیرملکی میڈیا کے بڑے نام بھی شامل ہیں۔ جن کا حالیہ نشانہ اب نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔ بین الاقوامی میڈیا گوادر ایئرپورٹ کی ناکامی کا پروپیگنڈا کررہا ہے۔ جو کہ حقائق کے بالکل مترادف ہے کیونکہ نہ تو سی پیک اور نہ ہی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ناکام ہوا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کے تحقیقاتی صحافی اقرارالحسن نے عالمی میڈیا کے پروپیگنڈے کا کرارا جواب دیا ہے۔ جنہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نہ صرف مکمل آپریشنل ہے بلکہ ترقی بھی کررہا ہے۔
اس حوالے سے نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 20 جنوری 2025 سے 26 فروری 2025 تک فلائٹ آپریشن کے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔
✅ کل پروازیں: 42
✅ فلائٹ آپریشن کے دن: پیر، بدھ، جمعہ
✅ راستے اور مسافر:
گوادر → کراچی: 14 پروازیں | 542 مسافر
گوادر → مسقط: 7 پروازیں | 299 مسافر
کراچی → گوادر: 14 پروازیں | 493 مسافر
مسقط → گوادر: 7 پروازیں | 203 مسافر
✅ مسافروں کی کل تعداد: 1,537
ان تمام اعدادوشمار سے یہ بات واضح ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی پروازیں بھی جاری ہے بلکہ یہ پاکستان کے دشمنوں کے تمام پراپیگنڈے کو بھی مسترد کررہے ہیں۔