اسرائیل نے غزہ کو بجلی کی سپلائی روک دی ، حماس کی مذمت

israeal cut powe to Ghaza
کیپشن: israeal cut powe to Ghaza
سورس: google

ویب ڈیسک : اسرائیل غزہ کو بجلی کی سپلائی بند کردی، غزہ کو بجلی کی فراہمی روک دیے جانے کے اعلان کے بعد، حماس نے اسرائیل پر "اوچھی اور نا قابل قبول بلیک میلنگ" کا الزام عائد کیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر توانائی نے اتوار کے روز متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ غزہ میں بجلی کی ترسیل کی تمام صورتیں روک دی جائیں۔ یہ بات اسرائیل کے پبلک براڈکاسٹر ریڈیو کان نے اتوار کے روز رپورٹ کی ہے۔ 
یاد رہے 19 جنوری سے غزہ میں اسرائیل و حماس کے درمیان ایک معاہدے کے نتیجے میں جنگ بندی جاری ہے۔ تاہم اس دوران امدادی سامان کی ترسیل، ایندھن کی فراہمی اور اس طرح کے دیگر کئی حوالوں سے اسرائیلی حکومت و فوج بار بار رکاوٹیں پیدا کرچکی ہے۔ اب اتوار کے روز بجلی کی مکمل بندش کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

  حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ "ہم قابض حکام کی جانب سے غزہ کے لیے بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں جب کہ وہ اہل غزہ کو پہلے پی خوراک، دوا اور پانی سے محروم کر چکے ہیں ... یہ اوچھی اور مسترد شدہ پالیسی کے ذریعے ہماری قوم پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے"۔

 اس سے قبل اسرائیلی وزیر توانائی نے ایک وڈیو کلپ میں اعلان کیا تھا کہ "میں نے غزہ کو بجلی کی فراہمی روک دینے کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا ہے ... ہم یرغمالیوں کو واپس لانے اور جنگ کے بعد غزہ میں حماس کی عدم موجودگی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب راستوں کا استعمال کریں گے"۔

 
 

Watch Live Public News