نجی سکول کےسکیورٹی گارڈ پرفائرنگ، 2 ملزمان گرفتار

نجی سکول کےسکیورٹی گارڈ پرفائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: نجی سکول کےسکیورٹی گارڈ پرفائرنگ، 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: نجی سکول کے سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کی کوشش، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے اقدام قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کو ٹاؤن شپ سے حراست میں لیا گیا ،ملزمان نے اسلحہ سمیت ٹاؤن شپ میں نجی سکول میں داخل ہونے کی کوشش کی، ملزمان نے سکیورٹی گارڈ سے جھگڑا کیا اور طیش میں آکر  فائرنگ کی۔

فائرنگ کی زد میں آکر سکیورٹی گارڈ سعید زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان سے 9mm پستول، موٹر سائیکل اور 223 بور رائفل بھی برآمد ہوئیں۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا تھا کہ ملزمان عباس، آصف کےخلاف مقدمہ درج کرکے، انویسٹیگیشن کے حوالے کردیا گیا ہے، قانون کو ہاتھ میں لینےوالےکسی رعایت کےمستحق نہیں۔

Watch Live Public News