حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش، شاہین آفریدی کی مبارکباد

حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش، شاہین آفریدی کی مبارکباد

(ویب ڈیسک )  قومی ٹیم کے فاسٹ بولر   حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی  پیدائش ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قومی ٹیم  کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں حارث رؤف کو مبارکباد دی۔

اس حوالے سے حارث رؤف کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔تاہم کرکٹرز کے بیانات کے بعد مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو  مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا اور جولائی 2023 میں رخصتی و ولیمہ ہوا تھا۔

Watch Live Public News