معروف کورین گلوکار چل  بسے، کنسرٹ منسوخ

معروف کورین گلوکار چل  بسے، کنسرٹ منسوخ

(ویب ڈیسک ) معروف کورین گلوکار   وی سنگ چل بسے ہیں اور 15 مارچ کو ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  جنوبی کوریا کے 43 سالہ معروف گلوکار وی سنگ کا انتقال  دارالحکومت سیئول میں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  گلوکار کے گھر سے کال آنے کے بعد پولیس اور ریسکیو عملہ گھر پہنچا تو وہ انتقال کرچکے تھے۔

پولیس نے وی سنگ کی موت کی وجوہا ت جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

ادھر گلوکار کی ایجنسی نے بیان میں کہا ہے کہ وی سنگ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کا انتقال فیملی، دوستوں اور انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے۔

دوسری جانب ایک اور معروف کورین گلوکار کانگ چانگ مو  نے 15 مارچ کو ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا ہے۔اس کنسرٹ میں ان کے ساتھ گلوکار وی سنگ کو بھی پرفارم کرنا تھا۔

واضح رہے کہ   وی سنگ گلوکار، رائٹر، ڈانسر اور تھیٹر اداکار بھی تھے، انہوں نے کئی مشہور گانے خود لکھے تھے۔

Watch Live Public News