ویب ڈیسک: ایران کے خلاف جاری جنگ کے اثرات پاکستان کی فضائی آمد و رفت پر بھی پڑ رہے ہیں۔ ایران جنگ کے 11ویں دن، پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 85 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں اور مزید 56 پروازوں کے منسوخ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی کے لیے 26 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ مزید 10 پروازوں کے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح لاہور سے مشرق وسطیٰ جانے والی 18 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور مزید 10 پروازیں متوقع ہیں۔ اسلام آباد سے 20 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں اور 11 پروازوں کی روانگی کا امکان ہے۔
ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 1600 تک پہنچ چکی ہے۔
یہ صورتحال مسافروں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہے اور ایئر لائنز متبادل انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔