بمراہ نے سلو ڈلیوری کی ایک خاص ویریئیشن ان سے سیکھی تھی، کرکٹر ظہور خان

بمراہ نے سلو ڈلیوری کی ایک خاص ویریئیشن ان سے سیکھی تھی، کرکٹر ظہور خان
کیپشن: بمراہ نے سلو ڈلیوری کی ایک خاص ویریئیشن ان سے سیکھی تھی، کرکٹر ظہور خان

ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد یو اے ای کرکٹر ظہور خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے سلو ڈلیوری کی ایک خاص ویریئیشن ان سے سیکھی تھی۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ظہور خان نے بتایا کہ 2019 میں جب وہ ممبئی انڈینز کے ساتھ منسلک تھے تو انہوں نے ٹی ٹین میچ میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز لینڈل سمنز کے خلاف میڈن اوور کروایا تھا۔

ان کے مطابق اس اوور میں انہوں نے پانچ سلو بالز کرائیں جنہیں سمنز سمجھ نہیں پائے۔ بعد ازاں بمراہ نے اس اوور کی ویڈیو دیکھی اور ان سے سلو بالز کی تکنیک کے بارے میں پوچھا۔

ظہور خان نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے نیٹس میں بمراہ کو اس ڈلیوری کی تکنیک سکھائی۔

Watch Live Public News