(ویب ڈیسک ) ایران اور امریکا و اسرائیل جنگ پر شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے خاموشی توڑ دی۔
شمالی کوریا کے خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ اُن نے فوجی اہلکاروں اور حکام کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ممالک، خصوصاً امریکا کو سخت تنبیہ کی ۔
کم جونگ نے ایران ، امریکا و اسرائیل جنگ پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیا ۔انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو شرمناک اور غیرقانونی جارحیت قرار دیا۔
کم جونگ ان نے کہا کہ یہ اقدام کسی بھی ملک کی علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن ہم اس سے بچنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
کم جونگ اُن نے دعویٰ کیا کہ دنیا گینگسٹر طرز کی منطق پر چل رہی ہے اور صرف وہی ممالک محفوظ رہ سکتے ہیں جن کے پاس بے پناہ طاقت ہو۔