(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کے احکامات پر امپلیمنٹیشن ونگ نے کفایت پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گاڑی کے فیول کوٹے میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔صوبائی وزرا اور سینیئر افسران کے ساتھ چلنے والے پروٹوکول پر پابندی ہوگی،صوبائی وزرا اور سینیئر افسران کی سکیورٹی پر صرف ایک گاڑی مامور ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جون 2026 تک سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ورک فرام ہوم پالیسی کو اپنایا جائے اور صرف ضروری سٹاف کو دفتر بلایا جائے۔ہفتے میں صرف چار دن کام ہوگا جمعہ ہفتہ اتوار چھٹی ہوگی ۔
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری محکموں میں تمام تر میٹنگز کو ان لائن منعقد کروایا جائے گا ،غیر ملکی وفد کے علاوہ کوئی آفیشل ڈنر نہیں ہوگا ،سرکاری خزانے سے کوئی بھی سیمینار ٹریننگ اور کانفرنسز منعقد نہیں ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور تقسیم کے لیے ڈسٹرکٹ پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی جائیں۔پی آئی ٹی بھی پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ڈیویلپ کرے گا ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عام عوام سے بھی آؤٹ ڈور سرگرمیوں کو منعقد نہ کرنے کی اپیل ہے۔اشیا ضروریہ کی فراہمی اور پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے۔