ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوام کو مسلح افواج کی صلاحیتوں اور لیڈرشپ پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے، جب بھارت پر حملے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس میں ایک منٹ کی تاخیر بھی نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثنا اللہ نےنجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو پاکستان اس کا سخت جواب دے گا، بھارت کو پہلے ہی مؤثر جواب دیا جا چکا ہے، اور اگر وہ دوبارہ حملہ کرے گا تو اس سے بھی زیادہ سخت ردعمل کا سامنا کرے گا۔
دوسری جانب تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز چپراڑ اور بجوات سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ گولہ باری کررہی ہے، بھارت کی جانب سے مارٹر گولے پاکستان پر برسائے جارہے ہیں، پنجاب رینجرز دشمن کو منہ توڑ جواب دے رھی ھے۔
واضح رہے کہ بھارت نے 6 مئی 2025 کو ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں اب تک 33 افراد جاں بحق اور 62 شہری زخمی ہوئے۔ پاکستان نے دفاعی کارروائی میں 5 جنگی جہاز اور 77 ڈرون تباہ کیے ہیں۔