(ویب ڈیسک ) ترجمان پاک فوج احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے 6 بیلسٹک میزائل داغے ہیں جن میں سے 1 آدام پور اور 5 امرتسر میں گرے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے۔ان میں سے ایک ایک میزائل آدم پور میں گرا جبکہ 5 میزائل بھارت پنجاب کے شہر امرتسر میں گرے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت بدحواسی میں اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی ہورہے ہیں ، بھارت سکھوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ہماری ہمدردیاں سکھوں کے ساتھ ہیں ۔
مزید خبریں : پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا، ترجمان پاک فوج
قبل ازیں ترجمان پاک فوج نے انٹرنیشنل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی طیارے12 بج کر 10منٹ پر پاکستانی سائیڈ پر آئے۔ بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جن کو انگیج کیا گیا۔ پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا، بھارت بچوں ، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے الزام لگا رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان میں متعدد جگہوں پر حملے کر دیے، بھارت کےحملوں میں معصوم شہری، بچے شہید ہوئے، بھارت نے 2 سال کے بچے کو شہید کیا اور تم اس پر جشن منا رہے ہو، بھارتی میڈیا بھی جشن منا رہا ہے ان بچوں کی شہادت پر۔ بھارت نے ایل او سی پر کشمیر میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، بھارت آزاد کشمیر میں صرف شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ہم ایل او سی پر بھارت کی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔