(ویب ڈیسک ) راولپنڈی میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے،عوام کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔
قبل ازیں ترجمان پاک فوج احمد شریف نے کہا تھا کہ بھارت نے طیاروں سے نور خان ایئر بیس، مرید بیس اور شورکوٹ بیس پر حملے کیے ہیں۔ بھارت پورے خطے کو جنگ میں دھکیل چاہتا ہے۔اللہ کے فضل سے پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت نے افغانستان پر بھی ڈرون اور میزائل داغے ہیں ۔اب ہمارے جواب کا انتظار کرو۔