(ویب ڈیسک ) بیاس براہموس سٹوریج سائٹ کی تباہی کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔
ویڈیو میں براہموس سٹوریج سائٹ کو تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب پاک فضائیہ نے بھارتی ریاست گجرات کا ایئر پورٹ تباہ کردیا۔پاک فوج کی جانب سے ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے، کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،آپریشن میں متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردیا گیا۔ سپلائی ڈپو اڑی بھی تباہ کردی گئی۔ آدم پور ائیر فیلڈ جہاں سے امرتسر میں سکھوں پر، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا گیا۔