(ویب ڈیسک )20 سے زائد بھارتی فوجی مقامات پر حمل کیے گئے ہیں ،جس سے شمالی بھارت میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
پاکستان کا 'آپریشن بنیان مرصوص' (آہنی دیوار) جاری ہے۔بھارت کے مختلف علاقوں میں اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔بیاس میں براہموس میزائل اسٹوریج کی سہولت کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔
اُدھم پور میں فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ کردیا گیا جبکہ ایئربیس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔پٹھان کوٹ میں میزائل حملے میں ایئر فیلڈ کونشانہ بنایا گیا، جالندھر ایئربیس پر حملے کیے گئے۔
گجرات میں متعدد ایئربیسز اور اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ راجستھان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، سری نگر ایئربیس پر حملہ کیا گیا جس میں 20 فوجی ہلاکتوں کی اطلاع ہیں ۔
اس کے علاوہ چنڈی گڑھ میں اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ۔
20 سے زائد بھارتی فوجی مقامات پر حملے کیے گئے ، شمالی بھارت میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے