شیخوپورہ: تیز دھار آلےسے میاں بیوی قتل

شیخوپورہ: تیز دھار آلےسے میاں بیوی قتل
شیخوپورہ ( پبلک نیوز) تھانہ نارنگ منڈی کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے سوئے ہوئے میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ تھانہ نارنگ منڈی کے علاقے میں دلخراش واقع پیش آیا ہے نامعلوم ملزمان نے سوئے ہوئے میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ہے پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ مقتولین کے بیٹے کے مطابق اس کے والدین گھر پر اکیلے ہی رہتے تھے رات کو جب کھانا کھانے دینے کے لیے گھر پہنچا تو دوروزہ باہر سے بند تھا اہل محلہ کی مدد سے اندر داخل ہوا تو والدین کو مردہ حالت میں پایا جن کو بڑی بے دردی سے تیز دار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ واقع کے فوری بعد مقامی پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لے کر ڈید ہاؤس منتقل کر دیا ہے پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے پولیس کے مطابق میاں بیوی کی شناخت 88سالہ آللہ دتہ اور 80سالہ شریفاں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔