ویب ڈیسک: بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر ائیر ٹریفک کنٹرولرز کا کہنا ہے کہ 3 رکنی پاکستانی وفد نے نئی دہلی میں انٹرنیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز کانفرنس میں شرکت کے لیے جانا تھا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل ائیرٹریفک کنٹرولرز ایشیا پیسیفک کانفرنس 9 تا 11 نومبر نئی دہلی میں ہو رہی ہے۔
پاکستانی وفد کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے نئی دہلی جانے کیلئے چند ہفتے قبل ویزے کیلئے درخواست دی تھی۔