شادی سے انکارکیوں کیا؟بھائی نےبہن کوگلادباکرقتل کردیا

شادی سے انکارکیوں کیا؟بھائی نےبہن کوگلادباکرقتل کردیا
کیپشن: شادی سے انکارکیوں کیا؟بھائی نےبہن کوگلادباکرقتل کردیا

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اروپ کے علاقہ مکی روڈ پر پیش آیا۔مقتولہ شہناز کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی، وہ شوہر سے طلاق کے بعد کرائے کے مکان میں بھائی ضمیر الحسن کے ساتھ رہتی تھی۔

پولیس کے مطابق بھائی ضمیر الحسن اپنے کسی جاننے والے شخص سے بہن کی شادی کروانا چاہتا تھا لیکن مقتولہ شادی کرنے سے انکاری تھی جس پر ملزم نے بہن کو قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج بھی کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News